پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے مزید 12 افراد گرفتار

16

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے  عدلیہ اور  پاک فوج کے خلا ف سوشل میڈیا پر مہم جوئی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز  کردیں، مزید 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

ایف آئی اے ذرائع  کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی  اکاؤنٹس چلانے والوں کو گجرات،لاہور،گجرانوالہ  سمیت دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا، 50  سے زائد افراد کی فہرست مرتب کر لی گئی، 50 سے زائد افراد درجنوں جعلی اکاونٹس چلا ر ہے ہیں، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے  4 ہزار اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کرلی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.