اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان آج پشاور سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ہم یہ امپورٹڈ حکومت کو نامنظور کرتے ہیں۔اگر امریکہ یہاں اپنے غلام بٹھائے گا تو ہم اس کی مخالفت کریں گے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا شہباز شریف نے 2 دنوں میں سرکاری خرچے پر اعلی قسم کے ڈنر دیے، عمران خان کے دور میں چائے بسکٹ مشکل سے ملتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف کی ولیمہ پارٹی ہوئی جو ،اب مزید نہیں ہونگی ۔ہم امریکہ اور بھارت کے مخالف نہیں پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔نواز شریف عام پاسپورٹ پر وطن واپس آئیں ۔ شہبا ز گل کا کہنا تھا عمران خان کوسیکیورٹی تھریٹس ہیں ان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.