اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کا شکار ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 0.28 فیصد تک آگئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے ایک شخص جان سے گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار362 ہوگئی۔
COVID-19 Statistics 12 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,437
Positive Cases: 62
Positivity %: 0.28%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 269
As of today, COVID-19 disease statistics are all-time low since the first wave.— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 12, 2022
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں21 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی۔ کورونا کے شکار 269 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
Alhamdulillah, no COVID-related death was reported last week. This improvement happened for the first time in over 2 years! 🇵🇰
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 12, 2022
این آئی ایچ کی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں کورونا کے باعث ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی اور ملک میں ایسا گزشتہ دو سالوں سے زائد عرصے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.