شہباز شریف نے حلف لیتے ہوئے کیا غلطی کی؟

220

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پیر کے روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ملک کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تاہم اس دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے شہباز شریف نے جلد بازی میں دستور کے ساتھ ’قانون‘ نہیں پڑھا جس پر صادق سنجرانی نے دوبارہ جملہ دہرا کر شہباز شریف کی توجہ اس جانب دلائی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

حلف برداری کی تقریب میں مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری، سردار اخترمینگل، ایم کیوایم کے سیدامین الحق، جمہوری وطن پارٹی کے زین بگٹی، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔ 
ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، حمزہ شہباز شریف، علیم خان، عون چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق سمیت سابق متحدہ حزب اختلاف کے اکابرین کی بڑی تعداد بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئی۔ 

تبصرے بند ہیں.