وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش ہونے سے متعلق خبر پر حماد اظہر کا ردِعمل

109

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنمااور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز  وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش ہونے سے متعلق خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے ہوش ہونے خبریں درست نہیں ہیں۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بےہوشی سے متعلق خبر پر دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ’میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی۔ روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے۔ اب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں۔‘
حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں  ان تمام  احباب کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت سے متعلق  نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر حماد اظہر وزیراعظم ہاؤس میں اچانک بے ہوش ہو گئیے ہیں تاہم اب حماد اظہر کی جانب سے اس خبر پر وضاحت آگئی ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.