سیکورٹی فورسز کا مشکئی میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

53

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 اہلکار شہید اور ایک آفیسر زخمی ہو گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی نے مشکئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوئے اور ایک آفیسر زخمی ہوا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شامل ہیں۔ 
آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد آواران میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.