اسلام آباد: حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے‘۔
عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آج چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ تھا کہ حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو سپیکر پنجاب اسمبلی اور نئے وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی شکایت پر برطرف کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے چوہدری محمد سرور کی شکایت کی، انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کیلئے مہم چلا تے رہے ہیں اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی مخالفت کرتے رہے۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئےصدر عارف علوی کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔
تبصرے بند ہیں.