وزیراعظم آج کسی بھی وقت قوم سے خطاب کریں گے

8

اسلام آباد: پوری قوم کی نظریں آج پنجاب اور قومی اسمبلی پر ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج کسی بھی وقت براہ راست قوم سے خطاب کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس بعد پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)حکام کی جانب سے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی گئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کچھ دیر میں پارلیمینٹ ہاؤس پہنچیں گے اور ان کی آمد کے پیش نظر وزیراعظم کے چیمبر کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی و) حکام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد ان کے خطاب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آج وہ کسی بھی وقت قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب یا ناکام دونوں صورت میں وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدا رت شروع ہو چکا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.