حکمران جماعت کیخلاف نمبر گیم ،بلاول بھٹو نے بڑادعویٰ کر دیا

101

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد سے قبل جہاں ہر سیاسی پارٹی اپنی اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں لگی ہوئی ہے وہیں اب بلاول بھٹو نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا کہ کافی سے زیادہ باغی ارکان نے حکومت کیخلاف ووٹ کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا بطور وزیراعظم عمران خان کے آخری ہفتے کا آغاز ہوچکا، ’’الوداع سلیکٹڈ‘‘چیئرمین پیپلزپارٹی نے ٹویٹر پیغام میں کہا اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے ۔

 

واضح رہے اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی پر مشتمل دو اتحادیوں نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ،جس کے بعد ہی بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کافی سے زیادہ باغی اراکین نے اعلانیہ و غیراعلانیہ حکومت کے خلاف ووٹ دینے کا اپنا ارادہ ظاہر کردیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.