جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے: پرویز الٰہی

78

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی۔ 
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا بلکہ اب کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے اور ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی جبکہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد آج مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچانے کیلئے لاہور پہنچا ہے۔

تبصرے بند ہیں.