تحریک عدم اعتماد سے قبل جلسے روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

74

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل جلسے روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی جس دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور وکلاءعدالت پیش ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ درخواست سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس کی سماعت کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پیش ہوں گے۔ 
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی سٹیرنگ کمیٹی بھی سپریم کورٹ میں پیش ہو گی اور اپوزیشن جماعتوں کا وفد سپریم کورٹ آمد سے قبل مشاورت کرے گا، اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا اور مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر اپوزیشن قیادت سپریم کورٹ پہنچے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.