کولمبو: سری لنکن حکومت نے پرنٹنگ پیپر نہ ہونے کے باعث ہزاروں اسکولوں میں ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن محکمہ تعلیم کےحکام کا کہناہےکہ پیپرز کے لیے کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے باعث درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے پیر سے شروع ہونے والے اسکولوں کےامتحانات منسوخ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے اور اس کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے ملک کے لیے کھانے پینے کی بنیادی اشیا، ایندھن اور ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
سری لنکا نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ پیکج لے گا ۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف نے بھی تصدیق کرتے ہوئے سری لنکا کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر غور کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.