اسلام آباد: پاکستان میں مہلک وائرس کے وار تھم گئے ، گزشتہ روز صرف ایک مریض کا انتقال ہوا جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 329 ہو گئی ۔
کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید33 ہزار225ٹیسٹ کیے گئے جس میں375افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار506مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.