ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

35

تہران: ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق تہران میں واقع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرمزگان صوبے میں 6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب ایران میں آنے والے زلزلے کے اثرات دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔
امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محسوس ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جو 5 منٹ تک محسوس کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.