جاپان: اسکولوں میں طالبات پر ‘پونی ٹیل’ بنانے پر پابندی

27

 

ٹوکیو: جاپان میں اسکولوں نے طالبات پر ’پونی ٹیل‘ بنانے پر پابندی لگا دی ہے۔

 

 

غیر ملکی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق جاپان کے بعض اسکولوں میں کچھ ایسی پابندیاں سامنے آئی ہیں جو حیران کن ہیں انہی میں سے ایک طالبات پر پونی ٹیل بنانے پر پابندی بھی ہے، حکام کے مطابق لڑکوں کی طرف سے شکایات سامنے آنے کے بعد اس ہئیر سٹائل پر پابندی لگا رکھی ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ طالبات کے اس ہیئر سٹائل سے گردن نمایاں ہوتی ہے جو سکولوں میں موجود لڑکوں کی  جنسی ہیجان کا باعث بن سکتی ہے اور معاشرہ بھی بے راہ روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں پونی تیل پر پابندی کے علاوہ بعض سکولوں میں اور بھی اسی قسم کی کئی پابندیاں موجود ہیں جن میں طالبات کیلئے اسکرٹ کا سائز،  بھنووں کی سٹائلنگ  اور زیر جامہ (انڈر گارمنٹس) کیلئے صرف سفید رنگ کا استعمال  شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.