وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

17

 

لاہور: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو  ناکام بنانے کے مِشن پر وزیراعظم عمران خان ایک روزہ  دورے پر لاہور پہنچ گئےہیں۔ وفاقی وزراء،  اسد عمر، شفقت محمود، فرخ حبیب، حماد اظہر، خسرو بختیار اور شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پنجاب کے تمام ڈویژن کے تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کو مدعو کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں پر بریف کریں گے۔عمران خان کو پنجاب میں اتحادی قیادت،ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ ترین گروپ میں شامل صوبائی وزرا آصف نکئی اورصمصام بخاری بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.