ترین گروپ کے بعد پی ٹی آئی میں ایک اور گروپ متحرک

174

 

لاہور: پنجاب میں ترین گروپ کے بعد حکمران جماعت تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے آج دوپہر 2 بجے اپنا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے  پر مشاورت ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں اہم فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

 

 

تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ  میں 10 سے زائد ارکان پر مشتمل ہے جن میں سردار غلام محی الدین کھوسہ، سردار شہاب الدین، کرنل غضنفر عباس،  تیمور لالی، اعجاز حسین بندیشہ اور غضنفر عباس چھینہ شامل  ہیں۔

تبصرے بند ہیں.