چاغی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

30

اسلام آباد: چاغی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ 
ذرائع کے مطابق چاغی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جوکلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز62 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.