سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

180

لاہور: سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق صدر رفیق تارڑ طویل عرصے سے علیل تھے اور آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق تارڑ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعطاءاللہ تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رفیق تارڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔‘ 

رفیق تارڑ 1997ءمیں سپریم کورٹ سے بطور جج ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے۔ پرویز مشرف نے 1999ءمیں نواز شریف کی حکومت برطرف کی مگر رفیق تارڑ 2001ءتک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔

تبصرے بند ہیں.