بسمہ معروف کی نومولود بیٹی سب کی توجہ کا مرکز،بھارتی کھلاڑیوں کی سیلفیاں 

84

 

کرائسٹ چرچ: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں کپتان بسمہ معروف کی نومولود بیٹی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستانی کپتان بسمہ معروف حال ہی میں ماں بنی تھیں اور وہ اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں۔ آج کے بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بیٹی فاطمہ تمام کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

 

بھارتی ٹیم کی کھلاڑی بھی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں اور انتہائی خوش دکھائی دیں۔

 

 

دوسری طرف بسمہ معروف کہتی ہیں کہ بیٹی کے آنے سے زندگی تبدیل ہو گئی ہے۔ بندہ اپنے آپ کو بھول جاتا ہے۔ آپ کی تمام توجہ بچے کی طرف چلی جاتی ہے۔ اپنے لیے وقت نہیں ملتا۔

 

انہوں نے کہا کہ مصروفیت بڑھ گئی ہے لیکن چونکہ کرکٹ دوبارہ شروع کر دی ہے لہٰذا اس کو بھی دیکھنا ہے۔ مشکل ضرور ہے لیکن امی کے ساتھ ہونے سے مجھے بڑی مدد مل رہی ہے۔۔

تبصرے بند ہیں.