بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ، 5 ہلاک 12 زخمی

35

 

امرتسر: بھارتی فوجی اہلکار نے بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اپنے ہی ساتھیوں  پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے  ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 5 ساتھیوں کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا جبکہ 12 گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

 

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی  اہلکار نے کسی بات پر غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرکھول دئیے اور بعد میں خود کو بھی گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچ کر  طبی امداد ملنے کے دوران دم توڑ گیا۔

 

واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے صرف  20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.