کینبرا: آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اور لیگ سپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔
BREAKING
Australia cricket legend, Shane Warne, dies of ‘suspected heart attack’, aged 52.
Details: https://t.co/Q83t5FWzTb pic.twitter.com/YtQkY8Ir8p
— Fox Cricket (@FoxCricket) March 4, 2022
فوکس نیوز کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے ہیں۔
شین وارن نےآسٹریلیا کے لیے 145 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 708 وکٹیں حاصل کیں وہ مرلی دھرن کے بعد دنیا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر تھے۔
شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور انہوں نے ون ڈے میں 293 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.