آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون لگنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

142

خانیوال:پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جیسے ہی خانیوال پہنچا تو وہاں پر پیپلزپارٹی کی طرف سے عوامی خطاب کا انتظام کیا گیا تھا جہاں میڈیا ہائوسز کوریج کیلئے ایک بڑی تعداد میں موجود تھے ایسے میں ایک میڈیا ڈرون بے قابو ہو کر آصفہ بھٹو زرداری سے جا ٹکرا یا ۔

آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرانے والے ڈرون آپریٹر کو بلاول کی سکیورٹی نے حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کی تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی ،پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے جیمرز لگا کر انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک جام کر دیا تھا جس کے باعث نجی ٹی وی کا ڈرون فریز ہو کر آئوٹ آف کنٹرول ہو گیا ۔

بلاول بھٹو کی سیکورٹی نے  ڈورن آپریٹر کوحراست میں لیتے ہوئے ڈرون اڑانے سے تمام میڈیا ٹیموں کو روک دیا۔

خانیوال میں  بلاول  بھٹو کے خطاب سے قبل اسٹیج پر موجود آصفہ بھٹو  سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے معمولی زخمی ہوگئیں ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.