وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ٹرننگ پوائنٹ ،بلاول پھر میدان میں 

48

ملتان:وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مشن اپوزیشن کیلئے جیسے مشن امپوسیبل جیسا بنتا جا رہا ہے ،کبھی کوئی رکاوٹ اور کبھی کوئی رکاوٹ اپوزیشن کے راستے میں آ جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد تحریک عدم اعتماد کیلئے کچھ بے یقینی سی کیفیت اپوزیشن کےحلقوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے ایسے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی کو لانگ مارچ چھوڑ کر فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اسلام آباد پہنچ کر مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کرینگے جس کے بعد ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائیگی ۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے  خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی کو ٹاسک دے دیا ہے ،دونوں رہنمائوں کو  لانگ مارچ چھوڑ کر فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ،ذرائع کے مطابق خورشید شاہ اور یوسف رضاگیلانی لانگ مارچ چھوڑ کر آج رات اسلام آباد پہنچیں گے  اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 دونوں رہنمائوں کی تحریک عدم اعتماد کی تیاریوں کے حوالے سے  مولانا فضل الرحمان  اور شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے ،اپوزیشن کی مختلف جماعتوں کی جانب سے روابط کے بعد حامی  ارکان کے ناموں پر بھی  گفتگو ہوگی، اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ  آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،خورشید شاھ اور یوسف رضاگیلانی  کے  رابطوں کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائی  جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.