اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔رحمان ملک کورونا کے باعث گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے ، ان کی عمر 70 برس تھی۔
رحمان ملک اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے، کورونا کے باعث حالت زیادہ بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکے۔
خیال رہے کہ سینیٹر رحمان ملک12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 25 مارچ 2008 سے 16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے۔ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے چیف سکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔
تبصرے بند ہیں.