اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج کھیلیں گے یا نہیں؟

65

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کپتان شاداب خان صحت یاب ہو گئے ہیں اور آج پشاور زلمی کیخلاف ایلی منیٹر میچ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاداب خان 14 فروری کو کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہونے کے بعد پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز نہیں کھیل سکے تھے اور دونوں میچز میں ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آج ایونٹ کے پہلے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی کے مدمقابل ہونا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان صحت یاب ہو چکے ہیں اور آج کے میچ کیلئے دستیاب بھی ہیں۔ 
دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کی ایم آر آئی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے تاہم وہ فہیم اشرف کیساتھ فٹنس ٹیسٹ دیں گے جس کی رپورٹ کے بعد ہی آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت بائیو سیکیور ببل سے تنگ آ کر وطن لوٹ جانے والے ایلکس ہیلز بھی واپس آ چکے ہیں جبکہ ول جیکس بھی آج کے میچ کیلئے دستیاب ہیں جبکہ دونوں کی ٹیم میں شمولیت بھی تقریباً یقینی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.