متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی، انتونیو گوتریس

72

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ روسی اقدامات قابل مذمت ہیں اور روس فوری طور پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔

 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ یو کرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے صدر پیوٹن کے اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشرقی یوکرین میں روس کی جانب سے اپنے فوجی دستے بھیجنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.