لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے کپتان محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ رضوان ہمیشہ مثبت رہتے ہیں اور ٹیم اچھا پرفارم کرے یا نہیں وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں جبکہ ان کے آنے سے ملتان سلطانز مضبوط ہو گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کا ہمیشہ سے بہت اچھا کمبی نیشن رہا ہے۔ سلطانز کے فینز کو شاہنواز دھانی متحرک رکھتے ہیں جبکہ دھانی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سب کو تفریح مہیا کرتے ہیں۔
علی ترین نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں لاہور اور ملتان فائنل میں ہوں ان میں جو بھی جیتے گا مجھے خوشی ہو گی۔
ملتان سلطانز نے اتوار کی شب اپنے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دی اور مرحلہ دس میں سے نو میچز جیت کر مکمل کیا، اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 18 رہی اور وہ لیگ اسٹیج میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
ملتان کو ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ میں شکست ہوئی اور یہ شکست اسے لاہور قلندرز نے دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.