ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

34

لندن: ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کی تصدیق بکنگھم پیلیس کی جانب سے کی گئی ہے۔

 

بکنگھم پیلیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ میں کورونا کی ہلکی علامات سامنے آئی ہیں جس کے بعد ملکہ کی طبی نگہداشت جاری ہے۔ شاہی محل کے مطابق پچانوے سالہ ملکہ برطانیہ کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لےچکی ہیں جبکہ ملکہ برطانیہ کو پہلی کووڈ ویکسین جنوری 2021 میں لگی تھی۔

 

برطانوی وزیراعظم نے ملکہ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ہے۔ ملکہ اپنے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس سے رابطے میں آئی تھیں، جن کا گذشتہ ہفتے کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 

یاد رہے کچھ دن قبل ہی ملکہ برطانیہ کی حکمرانی کی 70 سال کی تکمیل ہوئی ہے۔ ملکہ الزبتھ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ بن گئی ہیں۔

 

ملکہ کے اعزاز میں پلاٹینم جوبلی کی عوامی تقریبات جون میں شیڈول ہیں جس میں فوجی پریڈ سمیت کئی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

 

ملکہ الزبتھ دوئم کی تاجپوشی سال 1953 میں ہوئی اور یہ اپنی طرح کی پہلی ایسی تاج پوشی تھی جو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔

 

تبصرے بند ہیں.