لاہور: پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔
پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جس نے اپنے کھیلے گئے آٹھ میچز میں سے چار جیتے اور چار میں ہی شکست ہوئی ۔جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی اب تک سات میچز میں 4 جیت کر 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر انجریز کے باعث آج پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش ہر گزرتے دن کیساتھ مزید بڑھ رہا ہے، میگا ایونٹ کے اختتام میں اب چند روز ہی باقی ہیں ، فائنل مقابلہ 27 فروری کو ہو گا جس کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔
ایونٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی بھی قذافی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے جس کیلئے بورڈ حکام نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.