صحافی محسن بیگ کے بیٹے کی آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی

59

 

اسلام آباد:  وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف متنازعہ بیان پر انسداد دہشتگردی  کی عدالت   نےمحسن بیگ کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔حمزہ بیگ کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق محسن بیگ کے گھر کی تلاشی کے لیے ایف آئی اے لاہور نے سرچ وارنٹ بھی حاصل کر لیے۔جس کے بعد آج  صحافی کے گھر ایف آئی اے کا دوبارہ چھاپے کا امکان ہے۔حاصل کیے گئے سرچ وارنٹ کی کاپی نیو نیوز نے حاصل کر لی۔

 

واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ پر الزام ہے کہ انہوں نےایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مراد سعید کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی،بےبنیاد کہانی اور توہین آمیز ریمارکس دیئےتھے ،ایف آئی اے نے کہا مراد سعید کی درخواست پر ہی محسن بیگ کیخلاف کارروائی کی گئی ۔

 

محسن بیگ کی گرفتاری کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے ٹیم نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔

 

صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے نے بتایا کہ عدالت سے سرچ اینڈ سیز وارنٹ حاصل کیے گئے تھے، ہمارے سائبر کرائم کی ٹیم محسن بیگ کےایف ایٹ میں واقع گھر گئی۔

 

ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم محسن بیگ، انکے بیٹے اور ملازمین نے ایف آئی اے ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی اور 2 افسران کو یرغمال بنا کر زدوکوب بھی کیا گیا۔

 

ایف آئی اے کے مطابق سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کر کے محسن بیگ کی طر ف سے سنگین جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے .

 

 

تبصرے بند ہیں.