کولمبو: حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سری لنکا کے نامور ٹی وی جرنلسٹ چامودیتھا سماراوکرما کے گھر پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی نشریات اور یوٹیوب چینل پر حکومت پر تنقید کرنے والے ہائی پروفائل سری لنکن صحافی کے گھر پر پیر کے روز نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم صحافی چامودیتھا سماراوکرما حملے میں محفوظ رہے اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔مقامی میڈیا اور تنظیموں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سری لنکن پولیس نے بتایا کہ چامودیتھا سماراوکرما نے حالیہ نشریات بشمول یوٹیوب پر طاقتور حکمران خاندان راجا پاکسا اور ان کے اتحادیوں پر تنقید کی تھی۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر گارڈ کو ڈرایا دھمکایا اور صحافی کے گھر کے کمپاؤنڈ تک رسائی حاصل کی، تاہم ٹی وی جرنلسٹ واقعے میں محفوظ رہے۔
سری لنکن صحافی سماراوکراما نے کے مطابق تین مسلح افراد تھے جو ایک سفید رنگ کی وین میں سوار تھے اور انہوں نے گھر کے باہر فائرنگ کی جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تبصرے بند ہیں.