لاہور: لاہور کے علاقے مغلپورہ میں تیزرفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
نیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ انڈر پاس کے قریب کینال روڈ پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
افسوسناک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کر دیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے گاڑی کو لفٹر کے ذریعے سائیڈ پر کیا۔
تبصرے بند ہیں.