لاہور: پاکستان میں کرکٹ کے میگا ایونٹ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھانے والی ایرن ہالینڈ کراچی سے لاہور پہنچیں تو کمنٹری باکس دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والی ایرن ہالینڈ کو لاہور میں کمنٹری باکس نے بے حد متاثر کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایرن ہالینڈ نے کمنٹری باکس کی تعریف کرتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شئیر کیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘ لاہور میں خوش آمدید، اس سے خوبصورت کمنٹری باکس پہلے کبھی نہیں دیکھا’
Welcome to #Lahore .. & the prettiest commentary box I ever did see! 😍
Wearing @witcheryfashion @thePSLt20 pic.twitter.com/eHmtkvCohR— Erin Holland (@erinvholland) February 10, 2022
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون میں کمنٹری کرنیوالی ایرن ہالینڈ پشاور زلمی کےغیرملکی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.