سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

17

ریاض: سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ اس کارروائی میں 4 افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 
عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا اور مسلح ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا جبکہ اس کارروائی میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، سعودی عرب اورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.