اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق تاریخوں پر غور شروع کر دیا گیا،جن میں 23،24،25 فروری کی تاریخیں سر فہرست ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی دورہ روس کیلئے ممکنہ تاریخوں پر غور شروع کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم 23،24،25 کی تاریخوں میں دورہ روس کر سکتے ہیں ،22 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ روس ہوگا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خانب کے دورے کے دوران پاک روس قیادت نارتھ سٹریم پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے پربات چیت کرے گی۔
ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.