لاہور:کار چوروں نے کار چوری کی انوکھی وارداتیں شروع کر دیں ،اب کار چور نوکری کے بہانے آتے ہیں کچھ دن آپ کے ساتھ کام کیا اور پھر ایک دن آپ ہی کی گاڑی لیکر فرار ہو گئے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور میں چور ڈرائیور بن کر گاڑیاں چوری کرنے لگے ،ڈرائیور کی نوکری لینے آیا چورگاڑی لیکر فرار ہو گیا ،چور گاڑی کی ٹرائی کی غرض سے مالک کے ساتھ گاڑی لے کر نکلا کچھ دور جا کر مالک گاڑی سے سودا لینے اترے تو ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔
لاہور میں گجر پورہ پولیس نے مالک سعید حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،گاڑی کے مالک کا کہنا تھا گاڑی کی ٹرائی کی غرض سے ڈرائیور (محمد عمران) کے ساتھ جی ٹی روڈ سنگھ پورہ منڈی تک کا سفر طے کیا،مالک کا کہنا ہے کہ وہ سنگھ پورہ منڈی کے قریب سے سودا لینے کیلئے کار سے اُترے تو ڈرائیور کار لے کر فرار ہو گیا ۔
تبصرے بند ہیں.