ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہمدان اسٹریٹ کی عمارت میں دھماکے بعد آگ لگ گئی.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
عینی شاہد کے مطابق عمارت میں 2 دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد بلڈنگ سے دھواں نکلتے دیکھا گیا۔
تبصرے بند ہیں.