کراچی  میں ڈکیتی کی بڑی واردات،  لاہور کا سنار  ساڑھے تین کروڑ  سے محروم

74

 

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں لاہور کے سنار کو لوٹ لیا گیا،  کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب  داؤد پوتا روڈ انڈر با ئی پاس  میں ڈاکو  مبینہ طور پر ساڑھے تین کروڑ  روپے لوٹ  کر فرار ہو گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کا جیولر گولڈ ٹریڈ  سے ساڑھے تین کروڑ  روپے لے کر کینٹ اسٹیشن کی طرف  نکلا تو دو موٹرسا ئیکلوں  پر سوار 4 ملزمان نے پیچھا کیا۔سنار کے کہنے پر رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی اسپیڈ بڑھائی۔تیز رفتار ی  کے باعث رکشہ بے  قابو ہو کر الٹ گیا ۔موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رقم سے بھرا بیگ اٹھایا  اور فرار ہوگئے۔

 

ڈکیتی کی اطاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی تاجر اور رکشہ ڈرائیور  کو اسپتال  منتقل کر دیا ۔پولیس  کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔واردات کے مقام سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل   کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جائےگا۔

آل پاکستان جیولر ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ہارون   کا کہنا ہے کہ صدر کے مقام پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، انہوں نے سندھ حکومت اور آ ئی جی سے مطالبہ  کیا کہ ملزمان کے خلاف  فوری کارروا ئی  عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.