کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انجری سے صحت یاب ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیم نے کیساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا اور قوی امکان ہے کہ وہ آئندہ میچز کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کی قیادت میں پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنے میں مصروف کراچی کنگز شکست کے گرداب میں پھنسی ہے اور اب تک اپنے تینوں میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں ٹیم کو محمد عامر کی صحت یابی اور واپسی کی صورت میں ایک اچھی خبر ملی ہے جو یقینا ٹیم کی باؤلنگ قوت میں بے پناہ اضافہ کریں گے۔
واضح رہے کہ انجری کے باعث محمد عامر کراچی کنگز کے ابتدائی تینوں میچز میں ہی ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم آج انہوں نے پریکٹس سیشن کے دوران مکمل ردھم کے ساتھ باؤلنگ کی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ کراچی کنگز کے آئندہ میچز کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی اور ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی واپسی کے باعث کراچی کنگز اب مخالف ٹیموں کو سخت مقابلہ دے گی۔
تبصرے بند ہیں.