قہوے کا زیادہ استعمال، ماہرین صحت نے خبردار کر دیا

64

لاہور: ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ دن میں قہوہ کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.

 

قہوہ کی بہت ساری اقسام ہیں اور اسے عموماْ صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے اور ماہرین صحت بھی کہتے ہیں کہ قہوہ یا سبز چائے کو روزانہ کے مشروب میں شامل کرکے شریانوں کی تنگی اور سختی دور کی جاسکتی ہے جب کہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباوٗ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

تاہم مشہور کہاوت ہے کہ زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے ، اب  اس مقولے کی ماہرین صحت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ دن بھر میں قہوے کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، جس کے سبب  نیند، خون کی کمی، ذہنی دباوٗ اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.