قومی وقار کے خلاف خبریں دینے والے میڈیا کو نہیں چھوڑوں گا: ترک صدر کی دھمکی 

17

 

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ کہتے ہیں قومی وقار کے خلاف خبریں دینے والے میڈیا کو نہیں چھوڑوں گا۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق انہوں نے کہا کہ قومی اخلاقی اقدار کو مجروح کرنے والی خبریں تیار کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ناقدین کاکہناہےکہ صدر کا اعلان ایمرجنسی لگانے کے مترادف ہے۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک میڈیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ملک کی بنیادی اقدار کو نقصان پہنچانے والا مواد پھیلایا تو وہ جوابی کارروائی کریں گے۔

 

اردوان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسا مواد کیا ہے لیکن کہا کہ’’میڈیا کے ذریعے ظاہری یا ڈھکی چھپی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کا مقصد ہماری قومی اور اخلاقی اقدار کو مجروح کرنا اور ہمارے خاندانی اور سماجی ڈھانچے میں خلل ڈالنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.