مہنگائی کے  اعدادوشمار کیوں جاری کیے ؟ ترک ادارہ شماریات کے سربراہ عہدے سے فارغ 

28

 

استنبول :ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مہنگائی کے اعدادوشماریات جاری کرنے پر ادارہ شماریات کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرنے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ان سے نالاں تھے جب کہ ترک صدر نے نئے وزیر انصاف کی بھی تقرری کردی ہے۔ ریاستی شماریاتی ایجنسی کے سربراہ سیٹ اردل ڈنسر کو 19 برس کی ریکارڈ شرح مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرنے پر عہدے سے ہٹا گیا۔

 

ترک صدر جولائی 2019 سے اب تک مرکزی بینک کے 3 گورنرز کو بھی عہدے سے ہٹاچکے ہیں۔ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرکے ڈنسر نے حکومت کے حامی اور اپوزیشن دونوں کو ہی سیخ پا کردیا تھا۔

 

رواں ماہ کے آغاز میں سیٹ اردل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آج میں اس عہدے پر ہوں کل کوئی اور ہوگا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون چیئرمین ہوگا۔ مجھ پر 8 کروڑ 40 لاکھ افراد کی ذمہ داری ہے۔

 

دریں اثناء ترک صدر نے نئے وزیر انصاف ارہان سیٹن کایا کی تقرری پر کوئی وضاحت نہیں دی ۔ جب کہ ریاستی شماریاتی ایجنسی نے جنوری کے مہنگائی کے اعدادوشمار 3 فروری کو جاری کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.