کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا جبکہ آج ان کی پہلے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا میدان سجنے میں چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں منعقد ہو گی جس کے بعد رات 7 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.