پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں ،2 بہنوں اور بھائی کو قتل کردیا

163

 

لاہور: لاہور کے علاقے  کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین  ہوگیا۔ پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق "پب جی "نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا ۔ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں ،دو بہنوں اور ایک بھائی کے قتل کی  واردات میں بچ جانے والا بیٹا علی زین قاتل نکلا  ہے۔پولیس  ذرائع کے مطابق  ملزم  نے پب جی کھیلتے ہوئے ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ۔

 

ملزم واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا۔پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.