دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

58

راولپنڈی: دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔ سی پی او عمر سعید ملک نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمہ کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا اور 12 بور پستول سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور جائے وقوع سے اہم شواہد کو قبضے میں کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔

تبصرے بند ہیں.