حارث رؤف کا بی بی ایل میں سفر اختتام پذیر ہو گیا

59

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن میں کھیل کا سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بگ بیش 11 کیلئے میلبورن سٹارز کے ساتھ کرکٹ کا ایک زبردست تجربہ اپنے اختتام کو پہنچا کیونکہ مجھے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے وطن واپس جانا ہے۔ یہ ایک مختصر سفر تھا مگر میں نے بہت کچھ سیکھا اور کرکٹ کی چند شاندار اور زبردست گیمز کیساتھ کمال کا تجربہ رہا، اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے۔‘ 

واضح رہے کہ حارث رؤف نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور 5 میچز کھیل کر 17.44 کی اوسط کیساتھ 9 وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 7.85 رہا۔

تبصرے بند ہیں.