ایران پرامریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں،چین

18

بیجنگ:چین ایک دفعہ پھر ایران کی حمایت میں سامنے آگیا ،چین کا ایران کی حمایت میں یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایران کیخلاف دھمکی آمیز رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

 

چینی شہر ’’ووکسی‘‘میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا بیجنگ حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے پانے والی عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیل کی بحالی میں درپیش مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہی ہے۔

 

چین کا کہنا ہے کہ ایران پرامریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.