واشنگٹن:ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر کسی بھی وقت حملے کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا سکتا ہے ،جس کیلئے اس وقت روس باقاعدہ تیار ی کر رہا ہے ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس پہلے ہی جنگ میں مہارت رکھنے والے اپنے آپریٹو کو آپریشن کے لیے بھیج چکا ہے ،جو روس کی پراکسی فورسز کے خلاف دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کرسکتے ہیں، ان کارروائیوں کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سفارت کاری نتائج نہیں نکلے تو بڑے پیمانے پر جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں گی ۔ انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روس یو کرین پر جنوری اور فروری کے وسط میں حملہ کر سکتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.