قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

87

اسلام آباد : قومی کرکٹر  یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے  دئیے گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق  متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا کہ  قومی کرکٹر کا نام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا ہے. جس کے بعد تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا. ایس ایچ او تھانہ شالیمار کے مطابق یاسر شاہ کا مذکورہ کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. متاثرہ خاتون نے بھی یاسرشاہ کا نام کیس سے الگ کرنے کو کہہ دیا ہے۔

یہ ضرور پڑھیں:پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

یاد رہے کچھ عرصہ قبل قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسرشاہ کے دوست کے خلاف مبینہ زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا.متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سےدرج مقدمےمیں یاسرشاہ پر بھی ہراساں کرنے کے  الزامات لگائے گئے تھے.تاہم اب خاتون نے قومی کرکٹر یاسر شاہ کا مقدمے میں نام غلط بیانی کی بنا پر شامل ہونے کا اعتراف کر لیا ہے. جس کے بعد یاسر شاہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.